ڈیفنس ویو سوسائٹی کی اطراف میں چائنا کٹنگ ،عدالت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیئے

جمعرات 27 فروری 2020 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ڈیفنس ویو سوسائٹی کی اطراف میں چائنا کٹنگ اور مین روڈ پر دیوار لگانے کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورت کے جست سحسن اظہر رضوہی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ڈیفینس ویو کے اطراف چائنا کٹنگ اور مین روڈ پر دیوار بنانے کے خلاف عثمان فاروق ایڈوکیٹ کی درخواست کی سماعت کی عدالت نے فریقین کو جگہ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈیفنس ویو سوسائٹی کے اطراف میں رفاعی پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں،ڈیفنس ویو اقرا یونیورسٹی کے پاس غیر قانونی طور مین روڈ پر دیوار بنا دی گئی ہے،غیر قانونی تعمیرات روکنے اور دیوار گرانے کا حکم دیا جائے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں