المصطفیٰ پورے پاکستان،بشمول آزادکشمیر سمیت دیگر ممالک میںرنگ ونسل سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے،حاجی حنیف طیب

پیر 6 جولائی 2020 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ المصطفیٰ پورے پاکستان،بشمول آزادکشمیر سمیت دیگر ممالک میںرنگ ونسل سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔المصطفیٰ برطانیہ کے ذمہ داران نے انہیں بتایا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام لندن کے علاقہ ہونسلواوراس کے قرب وجوارمیں بے گھر اورضرورت مند افرادکو ’’ نیبرفرسٹ ‘‘کے سلوگن تلے بلاامتیاز رنگ ونسل سے بالاترہوکر کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کپڑوں،چٹائی ودیگر بنیادی ضروریات زندگی کی چیز یں مہیاکررہاہے،ہم ان لوگوں کی مددکرنے کی کوشش کرتے ہیں جو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سوشل بینفٹ سے فائدہ نہیں اُٹھاسکتے۔

(جاری ہے)

ہمارے رضا کاروں کی ٹیم ہرہفتے 200 کھانے کے پیکٹ مہیاکرتی ہے بہت سے بے گھر افراد سے بھی ہماری ملاقات ہوتی ہے جوفٹ پاتھوں اوردیگر کھلی جگہوں پرسونے پر مجبورہیں یہ لوگ لندن کے علاوہ دیگربرطانوی شہروں اوردوسرے ملکوں سے بھی آتے ہیں۔بنیادی طورپرکھاناتقسیم کرنے سے متعلق ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کا مقصد انتہائی سیدھا اورصاف ہے کہ ہمارے لئے ہر انسان چاہیے وہ جو بھی زبان بولتا ہو،کسی رنگ ونسل سے تعلق ہووہ اگر ضروتمنداورمستحق ہے ہمیں ان کی مددکرنی چاہیے ۔

ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں کم وبیش 3,20,000افرادبے گھر ہیں جن کیلئے سردی اوربارش کے موسم میں کھلے آسمان تلے سونا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘پختہ یقین رکھتا ہے ہم مقامی پراجیکٹس اورپروگراموں کیلئے پرعزم ہیں کہ وہ اس انسانیت کے کام میں ہماری مددکریں گے۔ہمارامشن غریب ومستحق کی ضروریات کو سمجھنا اوررفاہی منصوبوں کے ذریعہ ان کو سپورٹ کرنا ہے۔ہماراایمان ہے کہ ہم جس قد رصدقہ ،خیرات اوراللہ کی راہ میں خر چ کریں گے اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں اتنا ہی اضافہ کرتا ہے اورہماری مشکلات بھی اللہ دُورفرماتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں