c شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری قبرستان میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50سال ہے اور متوفی نشے کا عادی ہے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کے علاقے نادرن بائی سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہواہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں