ملک میں جلسے جلوسوں کی کامیابی عوام کی عمران خان سے بیزاری اورناراضگی کا سبب ہے،رئوف ساسولی

ملک کوبحران سے بچانے کے لیے چاروں صوبوں کے مزدور،کسان،وکلاء،ادیب،دانشور،ڈاکٹرزاورطلبہ کومتحدہوکرنکلنا ہوگا،باری باری اقتدارسے لطف اندوزہونے والی پارٹیاں ملکی وقارکا خیال کریں،سابق سیکرٹری جنرل جمہوری وطن پارٹی

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل سینئرسیاسی رہنما روف ساسولی نے کہاہے کہ ملک میں جلسے جلوسوں کی کامیابی عوام کی عمران خان سے بیزاری اورناراضگی کا سبب ہے،عمران خان کی حکومت ان کی ٹیم میں باصلاحیت لوگوں کی کمی کی وجہ سے ناکام ہوگئی ہے،ملک کوبحران سے بچانے کے لیے چاروں صوبوں کے مزدور،کسان،وکلاء،ادیب،دانشور،ڈاکٹرزاورطلبہ کومتحدہوکرنکلنا ہوگا،باری باری اقتدارسے لطف اندوزہونے والی پارٹیاں ملکی وقارکا خیال کریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزنجی اخبارکے دفترکے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ روف ساسولی نے کہاکہ عمران خان سے بیزاری اورناراضگی کی وجہ سے اپوزیشن کی تحریک کوتقویت مل رہی ہے اورعوامی شرکت کی وجہ سے جلسے جلوس کامیاب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یکطرفہ احتساب نے گذشتہ کل کے غاصب اورلیٹروں کوآنے والے کل کا مظلوم بنادیا ہے،ملک میں پچہتربرس سے خر رفت ، خچرآمد اورخچررفت ، خرآمد کا سلسلہ جاری ہے،جوپارٹیاں باری باری اقتدارسے لطف اندوز ہوئی ہیں وہ موجودہ حالات میں ملکی وقارکوملحوظ خاطررکھیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پریشان کن حالات میں مڈل کلاس کے دانشورکومنشی گیری کی نوکری چھوڑکرملک وقوم اورنئی نسل کے مستقبل کے لیے کردارادا کرنا ہوگا، چاروں کے صوبوں کے کے مزدورکسانوں کے نمائندے،وکلاء ادیب ، دانشور،محنت کش اورطلبہ کوملکی یکجہتی کے لیے یکجا ہونا پڑے گا،ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچارہے دنیا میں ہماری جنگ ہنسائی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ناکامی کی بڑی وجہ ان کی ٹیم میں نااہل لوگوں کی اکثریت اورباصلاحیت لوگوں کی کمی ہے،خان صاحب ملک وقوم کے حالات سے باخبرنہیں ہیں یہ ان کے مشیر اوروزیرانہیں حالات سے آگاہی نہیں دیتے جس کی وجہ سے عوام ڈھائی برس میں ان سے بیزارہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی یکجہتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے آزمائے ہوں کودوبارہ آزمانے کی کوشش ترک کی جائے ، ناکام حکمرانوں کی سزا قومی اداروں کونہ دی جائے تمام ادارے آئینی دائرہ اختیارمں رہ کراپنا کام کریں ۔

انہوں نے کہاکہ گرے لسٹ میں پاکستان کی موجودگی اوردنیا میں جگ ہنسائی کے ذمہ دارہم خود ہیں،جوپارٹیاں باری باری اقتدارسے لطف اندوزہوئی ہیں وہ موجودہ حالات میں اس ملک کے وقارکا خیال کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدارمیں ڈھائی برس کی لطف اندوزی کے دوران عوام کے دلوں سے اترگئے ہیں اورعوام موجودہ حکمرانوں سے بیزارہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں