کے ایم سی کے گریڈ 16 اور اس سے زائد کے ملازمین و افسران کو ماہوار تنخواہ جاری کی جائے،سجن یونین

۔ 5514 ریٹائر اور فیملی پنشنرز کو بلاتفریق گریجویٹی، کموٹیشن اور فائر فائٹرز کو 22 ماہ کے اوورٹائم کی ادائیگی کی جائے، سید ذوالفقار شاہ

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے کو ختم ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم دن رہ گئے ہیں لیکن تاحال کے ایم سی کے گریڈ 16 اور اس کے اوپر کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ صوبائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سربراہ ریٹائر جسٹس سیدہ ماجدہ رضوی کی حکومت سندھ کو 5514 ریٹائر اور فیملی پنشنرز کو گریجویٹی، کموٹیشن کی ادائیگی کو غیرانسانی سلوک قرار دینے کے باوجود تاحال اس سلسلے میں حکومت سندھ نے کوئی پیش رفت نہیں کی جس سے ان 5514 پنشنرز میں بیماری اور مالی پریشانیوں کا شکار ملازمین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر آگ میں کود جانے والے فائر فائٹرز کو بھی 22 ماہ کے اوورٹائم کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں