محکمہ ایکسائز پولیس سکھر کی بڑی کامیابی، افیون بنانے کیلئے استعمال ہونیوالے 7500 کلو گرام ڈوڈے برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی کے دوران روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی ( ڈوڈے ) برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر۔ ایس ای اے - 597 کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈی) برامد کرلئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس سکھر کو مبارکباد دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیں کیونکہ منشیات ایک زہر ہے اور اس کے خلاف معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں