ڈی ایم سی کورنگی کو شہر کا مثالی ادارہ بنا ئیں گے ،ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ کا عزم

افسران باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمات کا سفر جاری رکھیں،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ نے کہا کہ تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار اور عوامی خدمت کو شعار بنا کر ڈی ایم سی کورنگی کو شہر کی ترقی اور عوامی خدمات کے حوالے سے مثالی ادارہ بنا ئیں گے ،افسران و ملازمین باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عوامی خدمات کے سفر کو تیز کردیں ،ادارے کو خودمختار اور خود کفیل بنا نے کے لئے کام کیا جائے ذرائع آمد کو بڑھانے کے لئے شفاف انداز میں ٹیکس نیٹ ورک کو فعال بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی ایم سی کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایم سی کورنگی کے تمام ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف محکموں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ نے کہا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو صاف ستھرے سرسبز ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تمام محکمے نیک نیتی اور ایمانداری کے سے اپنے فرائض کی انجام دیہی اور عوامی خدمات کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں عوامی خدمات میں غفلت ،کوتاہی اور لاپرواہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا افسران خود اور اپنے ماتحت عملے کو دفتری اوقات کا پابند بنا ئیں دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے اور گوسٹ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا جو ملازم کام کرے گا وہ ہی تنخواہ کا حقدار قرار پائے گا ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دفتری ماحول کو بہتر بنا یا جائے علاقائی سطح پر عوامی مسائل کی داد رسی کے لئے افسران خصوصی توجہ دیں تمام دفاتر میں کروناایس اوپیزکو یقینی بنا یا جائے ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے انہوںنے کہاکہ میں خود علاقائی سرپرائز وزٹ کروں گا اور جن علاقوں میں غفلت کا مظاہرہ پایا گیا اُن علاقوں کے متعلقہ ذمہ دران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں