iکراچی، سمندر میں پھنسی ماہی گیری کشتی کو بچالیا گیا

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

!کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی)ہیڈکوارٹر پی ایم ایس اے میں ایک ماہی گیری کشتی کے ناخدا کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی کہ اس کی کشتی جس کا نام سفینہ علی (رجسٹریشن نمبر) 16705-B ہے انجن کی خرابی کی وجہ سے آگے بڑھنے سے قاصر ہے اور چرنا جزیرے کے قریب سمندر میں پھنس گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم ایس اے نے فوری طور پر بحری جہاز رفاقت کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے کا کام سونپا۔ پی ایم ایس اے کا جہاز فوری طور پر پریشانی میں مبتلا کشتی کی طرف روانہ ہوا اور ٹوئنگ کے ضروری سامان، جان بچانے اور ابتدائی طبی امداد کے سامان کے ساتھ پھنسی ہوئے کشتی کی پوزیشن پر پہنچا۔ پی ایم ایس اے جہاز نے عملے کے 13 ارکان کے ساتھ کشتی کو پریشانی سے بچایا۔ ماہی گیر کشتی کے عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی اور پی ایم ایس اے کے جہاز کے ساتھ ٹو کر کے بحفاظت کراچی لایا گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں