پیٹ کے مسائل کے حل کیلئے ٹیٹرا پیک دودھ اور بے خوابی کے لیے چائے کا بائیکاٹ کیا جائے۔ عبد الرحیم جانو

جمعہ 19 اپریل 2024 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) میمن لیڈر شپ فورم (گلوبل )کے صدر عبد الرحیم جانو نے ڈبہ پیک دودھ کے بارے میں حالیہ ٹی وی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹ کے مسائل کے حل کے لیے ٹیٹرا پیک دودھ اور بے خوابی کے لیے چائے کا بائیکاٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

دونوں اشیاء ملاوٹ شدہ اور صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالتے ہیں۔ان کا بائیکاٹ کرنے سے ضروری زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔ کالی اور دودھ کی چائے کا استعمال کم کرنے کے لیے گھر میں بنی ہوئی ادرک /شہد والی چائے کو فروغ دینا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ڈبہ پیک دودھ کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیئے ۔ اس طرز عمل سے اپنی زندگی اور صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں