ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ایسٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2کلو سے زائد چرس ،موٹر سائیکل، 30بوتل شراب، موبائل فونز ،غیر قانونی اسلحہ2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیصل ولد نبی بخش ،نعمان عرف ملا ماجد ولد ساجد ،رب نواز ولد بھکر ، دانش ولد محمد بوٹا ، اکتر عرف بنانا ولد اختر جان اور بہادر عرف کاگو ولد عبدالرزاق شامل ہیں۔

ملزمان کوجمشیدکواٹرز،محمود آباد اورشاہراہِ فیصل پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شہرکے مختلف مقامات چنیسر گوٹھ ،معصوم شاہ کالونی سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں