اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی

پیر 22 اپریل 2024 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اورنگی ٹائو ن پولیس نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کے ہمراہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ سے واٹر ٹینکر، پائپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم ارشد ولد وسیل خان سرکاری لائن سے پانی چوری کرکے ایم پی آر کالونی میں واقع واٹر ہائیڈرنٹ سے ٹینکر مافیاز کو فروخت کرتا تھا۔

دوسری کارروائی میں پیرآباد پولیس نے گٹکاماواتیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ مارکرتیارگٹکا ماوا، تمباکو، جیلانی پائوڈر، کیمیکل اور 107کلو گیلی و سوکھی چھالیہ برآمدکرلی۔ کارخانہ اورنگی ٹائون قصبہ کالونی کے ایک گھر بنایا ہواتھا جہاں سے گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی اورفروخت کیاجاتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں