ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا

منگل 23 اپریل 2024 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر شیراز کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے انسٹاگرام پر یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والے گولڈن کو ہاتھ میں تھامے اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں،تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للہ، یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن پلے بٹن یوٹیوب کی جانب سے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوب چینلز کو دیا جاتا ہے، یہ یوٹیوب کی جانب سے ایک اعزاز ہوتا ہے۔یہ بٹن پانے والے چینل کے مالکان کو یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو کا دستخط شدہ خط بھی دیا جاتا ہے جس میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں