کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی

جانوروں کی منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی منڈی تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔منڈی کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی ملک کے مختلف حصوں سے جانوروں کی کراچی کا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔مرکزی منڈی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سالوں سے قائم مویشی منڈی میں بھی رونق بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں