سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
جمعہ 26 اپریل 2024 23:28
(جاری ہے)
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید کے مطابق وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سندھ کی ہدایت پر 10 فیصد فری شپ کے قانون پر عملدرآمد کے لیے انسپیکشن ٹیمیں نجی اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ مستحق طلبہ اپنے اسکولوں میں اسکالر شپ اور فری شپ حاصل کر سکیں اور اس قانون پر اصل رو کے مطابق عمل ہو سکے۔
اب تک سندھ کے 1154 نجی اسکولوں کا انسپیکشن کیا جا چکا ہے جہاں 2لاکھ 52ہزار 273 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے 25735 طلبہ کو فری شپ دی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی فوکل پرسن ڈاکٹر فوزیہ خان کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطابق 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی تجدید روکی گئی ہے۔ ان اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ جب تک ان کے ادارے 10 فیصد فری شپ کے قانون پر عمل نہیں کریں گے انھیں رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی۔مزید براں دیگر رجسٹرڈ نجی اسکولوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل کریں بصورت دیگر ان کی رجسٹریشن روکتے ہوئے مزید کارروائی کے طور پر ان کے خلاف جرمانے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری قاسم اکبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو Sindh right to children to free and compulsory education act 2013 پر نجی اسکولوں میں عملدرآمد کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ سے رابطے کا کام کریں گے۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
سی اے اے یونینزنے ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ کرنے کی کھل کرمخالفت کردی
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، ..
الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف درخواست پررکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ اوردیگرکو نوٹس ..
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون ..
سندھ ہائی کورٹ کی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوشش تیز کرنے ..
سندھ ہائی کورٹ کا شاہراہوں، سروس روڈز اور رفاعی پلاٹس سے بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم ..
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
&ذیبول کے شعبہ قانون نے پی ایچ ڈی کرنے والے چار اسکالرز کو ڈگری جاری کرنی کی منظوری دیدی
کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہریوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جائزہ اجلاس، مختلف اقدامات پر غور
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں