سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا

مذکورہ اقدام ائیر لائن ٹریول انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے دو سالہ منصوبے کا حصہ ہے

جمعہ 26 اپریل 2024 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدید مصنوعی ذہانت سے لیس اپنا جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم،ٹریول کمپینئن (TC) متعارف کرادیا ہے۔یہ اقدام ڈیجیٹل جدت کے ساتھ ٹریول انڈسٹری میں انقلاب پربا کرنے کیلئے سعودیہ کے دو سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔سعودیہ کا ٹریول کمپینئن پیشہ وارانہ خدمات کی عالمی فرم Accenture کے ساتھ ملکر مسافروں کے ائیر لائن کے ساتھ معاملات اور ڈیجیٹل سفر کے معیارات کا نئے سرے سے تعین کرنے میںمدد دے گا۔

ٹریول کمپینئن انفرادی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق ذاتی نوعیت کے موزوں حل کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد اور تصاویر پر مبنی جوابات کے نتائج فراہم کرے گا۔اس پلیٹ فارم کا مقصد ایک ایسے جامع ون اسٹاپ سالوشن کی فراہمی ہے ،جو صارفین کو ہوٹل،ٹرانسپورٹیشن،ریستوران اور دیگر سرگرمیوںاور پرکشش مقامات تک رسائی جیسی خدمات کی بکنگ کی سہولت فراہم کرے گا اور متعدد پلیٹ فارمز کے استعمال کی جھنجھٹ کو ختم کرے گا۔

(جاری ہے)

مزید بر آں،یہ ٹرانسپورٹیشن پلیٹ فارمز اور مختلف ٹرین کمپنیوںکے ساتھ ہموار اور بلا تعطل سفر کی سہولت کو بھی یقینی بنائیگا۔اگلے مرحلے میں سعودیہ کی جانب سے وائس کمانڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوںکے حل جیسے اضافی خصوصیات بھی متعارف کرائی جائینگی۔سعودیہ کے فعال ٹیلی کام ای سم کارڈ کے ذریعے قابل رسائی اور ہمیشہ چلنے والے ٹریول کمپینئن کے ذریعے ،صارفین دوسرے انٹر نیٹ پرووائیڈرز پر انحصار کئے بغیر عالمی رسائی سے لطف اندوز ہوسکیںگے۔

مزید بر آں،صارفین پلیٹ فارم کی خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بناتے ہوئے اضافی ایپلیکیشنز کیلئے ڈیٹا پیکیجز کی خریداری بھی کرسکیںگے۔ٹریول کمپینئن کا حتمی مقصد مسافروں کیلئے مفید سفری معلومات فراہم کرنے والی ایپ بننا ہے ۔ٹریول کمپینئن کا مقصد پرواز کی بکنگ کے علاوہ مختلف خدمات کیلئے پہچانے جانے والے پلیٹ فارم کی خواہش کے ساتھ ایئر لائن انڈسٹری میںممتاز مقام حاصل کرنا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں