کراچی میں کچراکنڈیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ہمراہ ضلع جنوبی کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہفتہ کو ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امیتاز علی شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضال زیدی، میونسپل کمشنر ٹاون ایڈمنسٹریشن جنوبی نورحسین جوکھیو اور دیگر افسران نے کمشنر کو بریفینگ دی۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بتایا کہ شہر میں کچراکنڈیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ابتدائی طورپر شہر کے مختلف علاقوں میں اسپتالون، اسکولوں ، مساجد ، امام بارگاہوں کے نزدیگ کچرہ کنڈیاں ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر نے آ ئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر مختلف شاہراہوں پر فٹ پاتھ میڈینرز اور گرین بیلٹ کی خراب حالت کا بھی معائنہ کیا انھوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کو ہدایت کی کہ وہ آئی ائی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ کی مرمت کے لئے ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر اقدامت کرے۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمی آ ئی آئی چندریگر روڈ پر موجود فٹ پاتھ کی مرمت کے لئے ٹاون ایڈ منسٹریشن کو پیور اسٹون فراہم کر ے گی کمشنر نے میونسپل کمشنر ٹاون ایڈ منسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ آئی چندریگر روڈ پر جہاں جہاں بھی پیوراسٹون اور کرو اسٹون ٹوٹ گئے ہیں۔انھیں ٹھیک کرے اور ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کرے۔ انھوں نے ٹاون ایڈمنسٹریشن جنوبی کو مختلف شاہراہوں پر گرین بیلٹ اور میڈینز کی دیکھ بھال کرنے کی بھی ہدایت کی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں