بلندوبانگ دعووں کے بجائے کسانوں کی شنوائی کی جائے،حاجی حنیف طیب

منگل 7 مئی 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ آئے روزچینی،اوربلنگ،ادویات کے نام پراربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل کی کہانی سنتے رہتے ہیں لیکن بات صرف انکوائری، کمیشن اوررپورٹ پیش کرنے کی حدتک محدودرہتی ہے،ذمہ داروں کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جاتی،معیشت کی زبوحالی کا ایک سبب کرپشن بھی ہے، نگراں دورحکومت کا بڑے پیمانے میںگندم درآمدادکااسکینڈل سامنے آنے سے ملک خصوصاًکسان تشویش کی لہرمیں مبتلاہے،گندم کی غیرضروری درآمدسے کسان سراپااحتجاج ہیں،مسلسل کئی روزسے کسان اپنے گندم کی صحیح بھاؤنہ ملنے اوربارش کی صورت میں فصل تباہ ہونے کے خدشات کے پیش نظر موثرطریقے سے اس کا حل تلاش نہیں کیاجارہاہے بلندوبانگ دعووں کے بجائے کسانوں کی سنوائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابقہ نگراں وفاقی وصوبائی حکومتیں ذمہ داری ایک دوسرے پرڈال رہے ہیںلیکن یہ سوال اپنی جگہ موجودہے کہ گندم درآمد کا فیصلہ کب اورکس نے کیا جب گندم کی وافر پیداوارموجودتھی توپھر غیرضروری طور پر گندم درآمد کرنے کیا ضرورت تھی انہوںنے کہاکہ گندم کے غیرضروری خریداری سے جوقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچااس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروںکیخلاف بلاامتیازکاروائی کرکے سزادی جائے۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامناہے ان مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں