سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش

جمعرات 9 مئی 2024 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) :سپر ہائی پر شہر کے بڑے قبرستان کی دیوار توڑے جانے کے معاملے پر مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا موقف سامنے آیاگیا۔مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ 100 ایکڑ پر بنے قبرستان کی دیوار توڑ کر انکروچمنٹ کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔قبرستان کی اراضی پر قبضے کے الزام میں 2افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ ویلفیئر کی 30 سالہ لیز کو 99 سالہ لیز میں تبدیل کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔چیئرمین قبرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے ملیں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں