گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک سندھ

محکمہ خوراک اب تک 6 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرچکا ہے،جام خان شورو

پیر 13 مئی 2024 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیر خوراک سندھ جام خان شورو نے کہاہے کہ سندھ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، رواں سیزن میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی ہے۔

(جاری ہے)

جام خان شورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار گندم کی فصل پچھلے کئی برسوں کی نسبت بہتر رہی ہے۔محکمہ خوراک رواں سال 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام ہے۔جام خان شورو نے کہاکہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک اب تک 6 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں