lپاکستان بزنس گروپ UAE چیپٹر کی جانب سے عشائیہ کا انعقاد

د*اقبال ایڈوانی، یوسف وائسرئے، رضوانہ شاہد ، نادیہ صدیقی و دیگر کا خطاب

پیر 13 مئی 2024 18:45

cکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان بزنس گروپ UAE چیپٹر نے PBG ویمن ونگ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تقریب کی میزبانی اقبال ایڈوانی نے کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقبال ایڈوانی نے بااختیار بنانے والا شارک ٹینک کا تصور متعارف کرایا جس کا مقصد بزنس ویمن کو مواقع کی تلاش میں معاونت کی فراہمی تھا اور پی بی جی کے بانی وچیئرمین فراز الرحمٰان کے بنو کاروباری وڑن کے تحت سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دیا جاسکے۔

تقریب کیدوران انس اومرسن نے جولائی میں ہونے والے یورپ ٹرپ 2024 پلان کی نقاب کشائی کی جس کا مقصد یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرنا ہے۔ یوسف وائسرائے نے اشتراکی گرو ٹوگیدر کا تصور پیش کیا جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال اثر و رسوخ کے فروغ پر زور دیا۔

(جاری ہے)

تاجروں/کاروباری خواتین اور سرمایہ کاروں کے ساتھ پی بی جی شارک ٹینک پروگرام کیلئے پوڈ کاسٹ بھی شروع کر رہا ہے۔

چیئرپرسن PBG خواتین ونگ رضوانہ شاہد نے کام کرنے والی خواتین پر زور دیا کہ وہ میڈ ان پاکستانی مصنوعات کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔PBG خواتین ونگ کی سیکریٹری مرک الٰہی بکک نے PBG بینر تلے کاروباری خواتین کو متحد اور منظم کرنے کے حوالے سے کوششوں کے بارے میں آگہی فراہم کی۔کوآرڈینیٹر نادیہ صدیقی نے میڈیا کوریج کو منظم کرنے اور ایونٹ کی رسائی کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ سلطان محمود کی جانب سے شرکاء کو بہترین کارکردگی کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی گئی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں