نرسیں صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ

پیر 13 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان نرسز فورم کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اور ملک کے ممتاز مزدور رہنما سیدذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ نرس مسیحا کا روپ ہے۔نرسیں صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز نرسز کا عالمی دن منانے کا مقصد انکی خدمات کو اجاگر کرکے خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بلب مریض کا علاج اسپتال میں ہوں یا گھر میں نرسز کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔بلڈپریشر چیک کرنا،مریض کو ڈرپس اور انجیکشن لگانا،دوائی کھلانا،صحت کا مکمل خیال رکھنا نرسز اپنا اخلاقی فرض سمجھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ نرسز کی خدمات کو سراہنے کے لیے انکا عالمی دن منایا گیا ہے۔درد سے تڑپتے مریضوں میں زندگی کی رمق دوڑانے کے حوالے سے نرسز کا کردار متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

نرسز کی تنخواہیں آج بھی کم ہیں اورپاکستان میں نرسنگ کا شعبہ اپنے حقیقی مقام سے بہت دورنظر آتا ہے۔نرسنگ اسٹاف کاکام ہونے کے باوجود سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔جس کو بہتر بنانے کیلیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں وہ سہولتیں حاصل نہیں ہیں جو دیگر پروفشینل لوگوں کو حاصل ہیں۔اس وقت ہمارے ملک میں میل نرسز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔وہ بھی اس پروفیشن کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کررہے ہیں۔انہوں نے نرسز کو مراعات اور سہولیات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پروفیشن سے منسلک خواتین اور مردوں کو بھی عزت واحترام کا مقام دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں