m سید ارشاد بخاری کی یاد میں تعزیتی اجلاس بدھ کو ہو گا

پیر 13 مئی 2024 20:55

eکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاریؔجوکہ مورخہ 22 مارچ 2024 بروز جمعہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے، ان کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس بوقت بعد نماز مغرب، مورخہ 15 مئی 2024 بروز بدھ بمقام پنک روز بینکوئٹ (Pink Rose Banquet) ، C-20، بلاک10-، فیڈرل بی ایریا عقب عرشی شاپنگ سینٹر، کراچی منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی کے ٹرانسپورٹز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں