وزیراعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم کامویشیوں کو زہریلی کھڑ دینے کے واقعہ کا نوٹس

پیر 13 مئی 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے محکمہ لائیو سٹاک سید نجمی عالم نے ضلع نواب شاہ کے دیہات گوٹھ دیوان کوڑومل میں مویشیوں کو زہریلی کھڑ دینے کے باعث ایک گائے کی موت اور پانچ کے بیمار ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈی جی لائیواسٹاک اینیمل ہسبنڈری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کومعاملہ پر جلد تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہر جگہ مویشی منڈیاں لگ رہی ہیں ، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، اگر مارکیٹ میں جانوروں کو زہریلا کھانا دینے والی اشیا ء ہیں تو فورا کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں