سندھ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، وزیر خوراک سندھ جام خان شورو

پیر 13 مئی 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر خوراک سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، رواں سیزن میں گندم کی پیداوار 42لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی ہے۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نےکہا کہ اس بار گندم کی فصل پچھلے کئی برسوں کی نسبت بہتر رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ محکمہ خوراک رواں سال 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اب تک 6 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں