سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محفوظ اور پائیدار تعمیرات وتعمیراتی صنعت کے فروغ میں پرعزم ہے،ترجمان

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای)نے مختلف غیرموقراخبارات /سوشل میڈیاچینلز کے ذریعے گردش کرنے والی غلط معلومات میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکیاہے جس میں ایس بی سی اے کے حکام اور انتظامیہ پر بے جاتنقیداور ان سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہاگیاکہ عبدالرشید سولنگی کی بحیثیت ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں باقائدہ ایک مہم کی صورت میں جاری ہیں،جو اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل کی غیرقانونی تعمیرات سے متعلق عدم برداشت موقف اور پالیسی کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بعض عناصر کی جانب سے ایس بی سی اے کی حقیقی کارکردگی کے برعکس سے منگھڑت خبریں غیرقانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں اور اس سے منسلک غیرمحفوظ و غیر قانونی سرمایہ کاری کاموجب بن رہی ہیں جبکہ دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے افسران وعملے کے لئے باعث تکلیف دہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کاکہناتھاکہ دفتری اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بناناایک احسن اقدام ہے تاہم اس پر بے وجہ تنقیدغیرسنجیدہ عمل ہے جو ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔

ایس بی سی اے میڈیا آٹ لیٹس پر زور دیتی ہے کہ وہ معلومات کو شائع یانشر کرنے سے قبل اسکی تصدیق کریں۔ایس بی سی اے ذمہ داری سے شہرکی خدمت اور بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے سندھ میں محفوظ اور پائیدار تعمیرات وتعمیراتی صنعت کے فروغ میں پرعزم ہے،اتھارٹی عوام پر زوردیتی ہے کہ وہ اپنے سرمایے کے تحفظ کی خاطرغلط معلومات کے دھوکے میں آکر غیرقانونی تعمیرات میں کسی بھی نوعیت کے حصہ دار نہ بنیں اور درست اپ ڈیٹس کے لئے تصدیق شدہ زرائع پر انحصار کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں