کراچی میں خاتون کھلے مین ہول میں گر گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) کراچی میں موبائل فون میں مگن خاتون کھلے مین ہول میں گرگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں خاتون راستے میں کھلے مین ہول میں گرگئی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

(جاری ہے)

خاتون کے گٹر میں گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، لوگوں نے خاتون کو گٹر سے نکالا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون موبائل فون استعمال کرتی جارہی تھی کہ گٹر کے پاس رکھی اینٹ سے ٹکرا کر گرگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں