محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے 6 ماہ سے شائع نہ ہونے والی 181 اخبارات و جرائد کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹا دیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے 6 ماہ سے شائع نہ ہونے والی 181 اخبارات و جرائد کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹا دیا۔سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو نے مذکورہ اخبارات کو سندہ میڈیا لسٹ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈی لسٹ ہونے والی اخبارات و جرائد میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کے اخبارات و جرائد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پریس کی ریگیولرٹی رپورٹ پر مذکورہ اخبارات و جرائد کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹادیا گیا۔ اخبارات کو ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں قائم محکمہ اطلاعات کی کمیٹی کی سفارشات اور ریگیولرٹی رپورٹ کی بنیاد پر سندھ میڈیا لسٹ میں شامل کرنے یا ہٹانے کا فیصلہ ہر تین ماہ بعد کیا جائے گا،جن اخبارات و جرائد کی باقاعدہ اشاعت نہیں ہوگی ان کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹایا جائے گا ۔سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹائے جانے والے اخبارات کی فہرست محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں