ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی۔

وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے

جمعہ 17 مئی 2024 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نعمان صدیقی نے اپنے آفس میں ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ہو جانے والے 08 ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثائ میں تریپن لاکھ چھ ہزارروپے روپے کے چیک پیش کئے، اس موقع پر وائس چیئرمین نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین ناظم آباد ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں، ناظم آباد ٹاون کی کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، نعمان صدیقی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں، انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکموں میں ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین کے واجبات کے حوالے سے درکار دستاویزات بروقت تیار کریں۔

(جاری ہے)

اور حکومت سندھ ملازمین کے واجبات پنشن کی ادائیگی کے نظام کو آسان اور سہل بنائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کے حصول کے لئے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑے اور ریٹائرمنٹ کے بعد جلد از جلد ان کے واجبات ادا کردئے جائیں۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں