وزیرداخلہ سندھ کا مندر سے چوری میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے مندر چوری میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ نے جمعہ کو ٹنڈو آدم میں مندر سے سامان کی چوری کا سخت نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مورتیوں اور دیگر سامان کی چوری میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں