معروف مذہبی سکالر علامہ غلام ربانی تیمور کے انتقال پرڈاکٹر محمد طاہر القادری اور دیگرکا اظہار افسوس

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،کراچی کے رہنما مسعود عثمانی،عتیق چشتی ،صاحبزادہ ثاقب نوشاہی ،نصرت ڈارو دیگر نے مرکزی رہنما، ناظم دعوت، معروف مذہبی سکالر علامہ غلام ربانی تیمور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی قرآن وسنت کے فروغ کے لیے کام کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں