ٹ*برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا خواب پوراہوگیا، سلیم عطاری

د*اسلام القریش پاکستان ملک میںقریشی برادری کی سب سے بڑی تنظیم بن گئی ہے ذ*قریشی برادری ملک کی مضبوط برادری بن چکی ہے،جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

ٰ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) اسلام القریش پاکستان کے سربراہ حاجی سلیم عطاری (الغوثیہ پلائووالی)نے کہاہے کہ قریشی برادری کو ایک متحد اور منظم پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا خواب پورا ہوگیا، اسلام القریش پاکستان آج ملک میں قریشی برادری کی سب سے بڑی تنظیم بن گئی ہے، ہزاروں افراد کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام القریش واحدپلیٹ فارم ہے جو سرف برادری کے حقوق کی جنگ لڑتاہے، قریشی برادری ملک کی مضبوط برادری بن چکی ہے،جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اسلام القریش پاکستانمیں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزاروں افراد نے شمولیت کا اعلان کیااوربرادری کے اکابرین نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اسلام القریش پاکستان کا بھرپورساتھ دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی مجیدلانڈھی والے، میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جاوید قریشی، ہارون قریشی، سکندرقریشی، اسماعیل قریشی، طاہر پرویز، لیاقت آباسے حاجی ریحان قریشی، راشدقریشی اور ان کی کابینہ، جہانگیرآباد سے شاہد قریشی اور ان کی کابینہ، فائیوجی سے شہاب الدین فروٹ والے اور خلیل قریشی میوہ والے اوران کی کابینہ ، حاجی لطیف کے تمام صاحبزادوں ، یوپی سے خرم قریشی اور ان کے ساتھیوں،جبکہ حنیف قریشی کے تمام صاحبزادگان عمر قریشی، شاکر قریشی ودیگر سمیت قریشی برادری کے چیدہ چیدہ افراد نے اسلام القریش پاکستان میں شامل ہوکر برادری کے حقوق اور مسائل کے حل میں متحد ہوکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں