کے ایم سی کے ریٹائرڈ ووفات پاجانے والے ملازمین کے پنشن کیسز کو موجودہ مالی سال کے اختتام تک کلیئر کیا جائے،میونسپل ورکریونین

ملازمین ایک سال سے زائد عرصے سے کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے درمیان فٹبال بن کر رہ گئے ہیں،وزیر بلدیات سعیدغنی نوٹس لیں،سید ذوالفقار شاہ

اتوار 19 مئی 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکرٹری گل اسلام نے کہا ہے کہ میئر کراچی بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے ناطے ٹی ایم سیز کے سینکڑوں ایک سال سے زائد عرصے سے ریٹائرمنٹ کے کاغذات کی تکمیل کرنے میں لگے رہنے کے بعد اکتوبر 2023 میں پینشن فائلیں مکمل ہونے کے بعد کے ایم سی کی جانب سے پینشن کیسز لینے پر پابندی اور ٹی ایم سیز میں پینشن کا شعبہ نہ ہونے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے درمیان فٹبال بن کر رہ جانے والیان ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کی پینشن کیسز کو موجودہ مالی سال کے اختتام 30 جون تک کے ایم سی سے ہی کلیئر کروائیں اور آئندہ مالی سال سے ٹی ایم سیز کے ملازمین کو وہیں سے واجبات ادا کروائیںلیکن اس دورانکیایم سی اور ٹی ایم سیز کے درمیان لٹکے ہوئے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہیے اس سے قبل یہ مسئلہ سیاسی ہوکر ایوانوں تک پہنچ جائے اس سے قبل ہی اس مسئلے کو حل کیا جائے۔اس سلسلے میں وزیر بلدیات سعید غنی صاحب اپنا کردار ادا کریںاور پہلے سے موجود 24 ہزار پینشنرز کے درمیان پائی جانے والی بے چینی کا بھی خاتمہ کیا جائے اور 2017 سے واجبات کے انتظار میں بیٹھے ریٹائر وفیملی پینشنرز کو ادائیگیاں کی جائیں۔میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس اپنے پینشنرز کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور جلد کے ایم سی ہیڈ آفس کے اندر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کرعلامتی بھو ک ہڑتال شروع کی جائے گی۔اور عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں