زیڈ ایم ایس اکیڈمی سیفل مری گوٹھ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد

بچوں کی بہترین تربیت ملک وقوم کی ترقی کا باعث بنے گی، مقررین کا تقریب سے خطاب

اتوار 19 مئی 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ملک وقوم کی ترقی کا واحد زینہ تعلیم وتربیت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہمارے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے معاشرے میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے میں اہم کرداراداکیاہے، پسماندہ دیہی علاقے میں تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر ڈائریکٹر ZMSاکیڈمی ڈاکٹر ارشدعلی خان ، سرخالد حسین اور سرشاکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ باتیںسیفل مری گوٹھ میں قائم زیڈ ایم ایس اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد وانعامات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہیں۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم خان، چیئرمین ٹائون کمیٹی منگھوپیرمحمدنوازبروہی،پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ،جے یوپی رہنماملک محمدشکیل قاسمی،ٹی ای اوڈسٹرکٹ سینٹرل سید طارق علی،سابق ممبر میٹرک بورڈغلام عباس بلوچ، آسٹاکے جنرل سیکریٹری لالابشیر احمدپٹھان،پی پی پی رہنماشازیہ بلوچ ، ناصر جمال ، وڈیرہ علی محمدمری،وڈیرہ عمران مری، یوسی چیئرمینز ڈاکٹر خالد محمود صدیقی،قاضی امید علی،وائس چیئرمین سید عمران علی، معروف ماہرین تعلیم قاضی عبدالقادرصدیقی، اسدجوادشیروانی، امین الحق،تیسرٹائون پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین دائودبنگش، قاری عزت اللہ،علی معاویہ،چوہدری عاطف ، ڈائریکٹر نافع انتصاراحمدغوری سمیت یوسی کونسلرزوماہرین تعلیم اور اسکول مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کے طلباء طالبات میں نمایاں کارکردگی کی بناء پر اسناد وانعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اکیڈمی کی بیسٹ ٹیچرز اور پیرنٹس کو بھی حسن کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہاکہ موجودہ دور میں تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے ، اس میں گوٹھ یاشہر کے بچوں کی کوئی تفریق نہیں ، تعلیم کا حصول سب بچوں کا حق ہے ،سیفل مری گوٹھ میں یہ فریضہ زیڈ ایم ایس اکیڈمی انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ، ان کی بہتر تربیت ملک وقوم کی ترقی کا باعث بنے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں