ا*پاکستانی رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں54 کروڑ ڈالرکی چائے پی گئے

اتوار 19 مئی 2024 22:20

ظ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کر دیئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ایک لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ مارچ میں 5 کروڑ 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں