ناہید مہر کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک حادثے میں اچانک موت پر نہایت دکھ کا اظہار

بدھ 22 مئی 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) مہر ویلفیئر سوسائٹی کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ناہید مہر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک حادثے میں اچانک موت پر نہایت دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شدید علالت اور آنکھوں کی تکلیف کے باعث قونصل خانے آکر تعزیت کرنے سے قاصر ہیں اس لیے بیان کے ذریعے تعزیت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عالم اسلام کے اہم رہنما کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم سب ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں