پاکستان 30 مئی کو ملٹی مشن کمیو نیکیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپر پاکستان میں تیارہوئے ہیں،ترجمان سپارکو

جمعرات 23 مئی 2024 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پاکستان کی جانب سے 30 مئی کوملٹی مشن کمیو نیکیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے انجینئرز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا جانے والا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا، سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپر پاکستان میں تیارہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپارکو کے ترجمان کے مطابق سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنائے گئے سیٹلائٹ کا مقصد ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نا ہے۔نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی اور اگلی15برسوں تک کی عمر و معیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں