ویسٹ پولیس کا منگھوپیر میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن ، 4ملزمان گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ضلع ویسٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد علی عرف ہیبت ، محمد فہیم ، طالب اور یوسف شامل ہیں۔ گرفتارملزمان کے نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں