بوٹ بیسن پولیس اور سٹریٹ کریمنل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، مبینہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کلفٹن بلاک 1سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب بوٹ بیسن پولیس اور سٹریٹ کریمنل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک 9ایم ایم لوڈڈ پستول، 4عدد رائونڈزبرآمد کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم سلیم الرحمن ولد حبیب الرحمن مذکورہ مقام کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھا کہ گشت پرمامورپولیس نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا ،جس کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔گرفتارملزم شہر بھر میں درجنوں سٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کر چکا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں