برنس روڈ پر ہوٹل مالک کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا

عظمت خان چائے بنارہا تھا موٹر سائیکل سوار ملزمان جان سے مار کر فرار ہوگئے

جمعرات 23 مئی 2024 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) برنس روڈ پر ہوٹل مالک کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق برنس روڈ پر بابا آئس کریم کے قریب قائم ہوٹل عظمت ٹی شاپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور ہوٹل مالک عظمت خان ولد امرین خان کو گولی مار کر فرار ہو گئے علاقہ مکینوں نے عظمت کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں