طلعت حسین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا، سیدنا صر حسین شاہ

اتوار 26 مئی 2024 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) صوبائی وزیر توانائی اور ترقیات ومنصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے لیجنڈ اداکارطلعت حسین کے انتقال پراپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،طلعت حسین اداکاری میں ایک استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ طلعت حسین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا،جونیئر اداکاروں کے لیے طلعت حسین ایک مثال تھے،طلعت حسین کے انتقال سے فن کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ نے کہاکہ طلعت حسین کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ۔ناصر شاہ نے کہاکہ اداکاری کا منفرد انداز طلعت حسین کے مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالی طلعت حسین کی مغفرت عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائیاوراللہ تعالی طلعت حسین کے لواحقین، پسماندگان اور مداحوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں