کمشنر کراچی کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 26 مئی 2024 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے۔کمشنرہائوس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ طلعت حسین باکمال اداکار تھے،ہم سب ان کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔سید حسن نقوی نے کہاکہ لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا،وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے انکے انتقال سے فن کی دنیا ایک استاد سے محروم ہوگئی ہے۔ سید حسن نقوی نے باری تعالی کے حضور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل عطا فرمانے کی دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں