ڑ*جے یوپی یوتھ ونگ اورنگی ٹائون کی جانب سے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایاگیا

ٴ کارکنان نے عوام الناس کو شربت پلایا،عوام کی بڑی تعداد نے جے یوپی یوتھ ونگ کے اس اقدام کو سراہا ٴبدترین گرمی اور لو میں شربت یاپانی کی سبیل لگاکر راہ گیروں اور مسافروں کی خدمت کرنا بڑی نیکی ہے

اتوار 26 مئی 2024 19:10

K کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) جے یوپی یوتھ ونگ اورنگی ٹائون کی جانب سے شہر میں جاری ہیٹ اسٹروک کے خدشات اور گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایاگیا جس میں کارکنان نے عوام الناس کو شربت پلایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام الناس کی بڑی تعداد نے جے یوپی یوتھ ونگ کے اس اقدام کو سراہا اور کارکنان کو ڈھیروں دعائوں سے نوازا۔ ان کا کہناتھاکہ گرمی کی شدت انتہائی زیادہ ہے ایسے میں شربت یاپانی کی سبیل لگاکر راہ گیروں اور مسافروں کی خدمت کرنا بڑی نیکی ہے، جے یوپی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے اورنگی ٹائون کے مسافروں اور راہگیروں کے لئے شربت کا اہتمام کرکے احسن اقدام کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں