صدر گوگیرہ،رمضان میں ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال کرنے ،گانے چلانے والے پر نوجوان گرفتار

منگل 21 جون 2016 17:42

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) تھانہ شاہبھور پولیس نے کاروائی کر کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال کرنے اور گانے چلانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبھور پولیس کے اے ایس آئی نعیم نے دوران گشت 27ٹو ایل کے علاقہ سے ملزم صفدر ولد یار محمد کو ساؤنڈ سسٹم پر انڈین گانے بلند آواز میں چلانے پر حراست میں لیتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں