میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر

منگل 14 مئی 2024 14:02

میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اپنی مقروض قرار دے دیا۔12 مئی کو دٴْنیا بھر میں ‘مدرز ڈے’ منایا گیا، اس موقع پر عام لوگوں سے لیکر معروف شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ماؤں کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔ان شخصیات میں احد رضا میر بھی شامل ہیں جنہوں نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے لیے دلچسپ پیغام جاری کیا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

احد رضا میر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ہنس رہے ہیں جبکہ اٴْن کی والدہ حیرانی سے اٴْنہیں دیکھ رہی ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بغیر ماں نہیں بن سکتی تھیں، میں نے اس دٴْنیا میں آکر آپ کو ماں کا عظیم رشتہ دیا لہٰذا آپ میری مقروض ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرتا ہوں، ہم بھی ‘سنز ڈے’ کے مستحق ہیں۔احد رضا میر نے دٴْنیا کے تمام بیٹوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جاؤ اپنی ماؤں سے کہو وہ تمہارے بغیر ماں نہیں ہیں۔آخر میں اٴْنہوں نے کہا کہ دٴْنیا بھر کی حیرت انگیز ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو اور خاص کر میری والدہ کو یہ دن مبارک ہو۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں