کراچی میں درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کراچی میں سردی تو آگئی لیکن ابھی تو شروعات ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ کراچی میں سردی آگئی ہے۔ کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائوں نے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے پر مجبور کردیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ابھی تو سردی اور بڑھے گی۔

(جاری ہے)

شمال مشرق سے چلنے والی ہواں نے شہر میں درجہ حرارت کو کم ہواہے۔ ان ٹھنڈی ہوائوں کی رفتار 20 ناٹ کے قریب ہے جس کو چل فیکٹر کہا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہرکا درجہ حرارت 14 ہے مگر ہوا کے باعث زیادہ ٹھنڈ محسوس ہورہی ہے۔ ہوا رکنے کی صورت میں ٹھنڈ زیادہ محسوس ہوگی۔ترجمان محکمہ موسمات نے بتایا کہ کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے سرد موسم میں سانس کے مریضوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں