آئرلینڈ نے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے، کرکٹ آئرلینڈ

منگل 14 مئی 2024 20:20

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی گئی جس میں مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اگلے سال اگست ، ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں جائیں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں وائٹ بال سیریز کے لیے میچوں کی تاریخ یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ دورہ، آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تسلسل ہے، نومبر 2022 میں دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیل کر گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں