گندم کی فصل کو دوسراپانی کاشت کی80سے 90دن بعد لگائیں‘محکمہ زراعت

منگل 13 فروری 2018 13:31

قصور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دھان‘مکئی اورکمادکے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسراپانی80 سے 90دن بعد لگائیں‘ پچھیتی کاشت کیلئے پہلا پانی شاخیں نکلتے وقت بوائی کی20سے 25دن بعد‘دوسرا پانی70سے 80 دن بعد گوبھ کے وقت دیاجائے جبکہ تیسراپانی110سی115 دن بعد دانے کی دودھیا حالت میں دیاجائے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے ‘جڑی بوٹیوں کیوجہ سے 14سی42 فیصد پیداوارکم ہوجاتی ہے اور اگرجڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کردی جائے تو پیداوارمیں15فیصدتک اضافہ ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی آبپاشی کے بعد کھیت وترحالت میں آنے پردوہری ہیروچلائیں۔جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کیلئی100سی120لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے صاف اورخوشگوار موسم میں کی جائے‘دھند‘بارش اورتیزہوا کی صورت میں سپرے ہرگزنہ کریں اور خیال رکھاجائے کہ دوران سپرے فصل کا کوئی حصہ دوہری بار سپرے نہ ہو اور کوئی حصہ سپرے سے رہ بھی نہ جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں