ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں 9مئی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 18:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی اور چیئرمین وزیراعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں گزشتہ روز شہداے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی ۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی جنرل محمد جعفر چوہدری ‘اسسٹنٹ کمشنرزقصور عطیہ عنایت مدنی ، چونیاں محمد عامر بٹ ، پتوکی رانا امجد محمود و دیگر ضلعی افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اورشہدا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہداے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمیں آپنے شہدا پر فخر ہے۔ شہدا نے ملک کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 9 مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں بھی 9مئی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں