زمین کی زرخیزی کامیاب کاشتکاری کی ضامن ہے،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 15 نومبر 2019 17:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ زمین کی زرخیزی کامیاب کاشتکاری کی ضامن ہے تاہم اجزائے خوراک کی کمی کے باعث زمین کی پیداواری صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے جس سے فصلات کی پیداوارمیں بھی فی ایکڑ کمی واقع ہورہی ہے جسے بروقت دورکرنے کی اشدضرورت ہے تاکہ فی ایکڑ بہتر وصحتمند پیداوارکاحصول یقینی ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ ہمارے ہاں سالہاسال سے فصلوں کی زیادہ پیداواردینے والی اقسام مسلسل کاشت کی جارہی ہیں نیز زمین میں دستیاب اجزائے خوراک کی کمی کی وجہ سے اس کو برقرار رکھنے کے لئے قدرتی یامصنوعی کھادیں استعمال کی جاتی ہیں جس سے زمین کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھادوں کے مناسب و مفید استعمال کے لئے زمین کے ہرٹکڑے کی زرخیزی اور طبی ساخت‘ زمین میں موجود نمکیات اور نامیاتی مادے کی مقدار کا علم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح انسان کے بیمار ہونے پر ماہرین طب اس کی بیماری جانچتے اور اس کے مطابق علاج و معالجہ شروع کرنے کے لئے اس کے خون یا پیشاب وغیرہ کے ٹیسٹ کرواتے ہیں اسی طرح فصلوں کی کم ہوتی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے بھی اس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں