قصور،گوشت کی غیر قانونی فروخت پر قصاب گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:40

قصور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنرچونیاں احمدرضابٹ نے چھاپے مارکر اڈہ دربارشیخ علم دین پر قادرنامی قصاب کو مادہ جانور کا گوشت ڈاکٹر کی مہرکے بغیر غیرقانونی طورپر فروخت کرتے ہوئے ویٹرنری آفیسرڈاکٹرمحمدآصف کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑکراس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

(جاری ہے)

محمدسلیم نامی دکاندار کو ایل پی جی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑکراس کے خلاف بھی مقدمہ تھانہ سٹی چونیاں میں درج کروادیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرچونیاں کے مطابق انہوں نے چندروز کے درمیان 12گراں فروشوں اور 12ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کو پکڑکر ان کے خلاف کل26مقدمات درج کرادیئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں